Wiladat-e-Imam-e-Zamana(A.S) bohat mubarak ho
#1 August 17, 5:12 pm
Wiladat-e-Imam-e-Zamana(A.S) bohat mubarak ho
جب امام آئيں گے
حالِ غم سنائيں گے جب امام آئيں گے
زخمِ دل دکھائيں گے جب امام آئيں گے
محفليں جمائيں گے جب امام آئيں گے
بام و در سجائيں گے جب امام آئيں گے
جشن ہم منائيں گے جب امام آئيں گے

زخم ہے ابھی تازہ مکہ اور مدينہ کے
شام و کوفہ کرب و بلا، ہم بھلا نہيں سکتے
از ثقيفہ تا ايں دم غير سے نہيں پہنچے
جتنے دکھ اٹھائے ہيں ہم نے کلمہ گويوں سے
ايک اک چکائيں گے، جب امام آئيں گے

شک ہے جن کو اللہ کے عدل اور عدالت پر
منصبِ نبوت پر، سيدہ کی عصمت پر
مرتضيٰ کی احمد سے متثل نيابت پر
جن کو شک ہے بارہ پر، بارہويں کی غيبت پر
سب ہی مار کھائيں گے ، جب امام آئيں گے

نام پر صحا بہ کے کام کافروں جيسے
نام پر صحا بہ کے کام ظالموں جيسے
نام پر صحا بہ کے کام منکروں جيسے
نام پر صحا بہ کے کام مشرکوں جيسے
سب ہی منہ چُرائيں گے، جب امام آئيں گے

دعوہِ محبت جو صبح شام کرتے ہيں
اُن کے دشمنوں سے بھی راہ و رسم رکھتے ہيں
خمس بھی نہيں ديتے ، غيبتيں بھي کرتے ہيں
مومنوں سے بھی دل ميں بغض و کينہ رکھتے ہيں
کس طرح نبھائيں گے ، جب امام آئيں گے
جب امام آئيں گے
جب امام آئيں گے



WILADAT-E-IMAM-E-ASAR-E-ZAMAN BOHAT BOHAT MUBARAK HO!!
All times are GMT. The time now is 4:28 pm.