This Community Is For All The Believers Of AMEERUL MOMINEEN HAZRAT ALI A.S
اے کاش! اے کاش! اے کاش!
اے کاش! ميں بھی ہوتا ميدانِ کربلا ميں

زہرا کے لاڈلے پہ جاں اپنی وار ديتا
تبليغِ مصطفيٰ کا قرضہ اتار ديتا
حر کی طرح سے ميں بھی اعدا سے جنگ کرکے
انسانيت کا چہرہ خوں سے نکھہار ديتا

شہ کی طرف جو بڑھتا وہ ہاتھ کاٹ ديتا
ميدانِ جنگ سارا لاشوں سے پاٹ ديتا
جُز موت اور کہيں بھی جائے اماں نہ ملتی
دل زندگی سے سب کا ايسا اُچاٹ ديتا

نسلِ يزيديت کو ايسا سبق سکھاتا
نام و نسب بھی اپنا ہر فرد بھول جاتا
سفيانيت کی ايسی مٹی خراب ہوتی
تا حشر پھر نہ کوئی نمرود سر اٹھاتا

مولا بہ جبرِ قسمت دل ميں رہي يہ حسرت
حاصل ہوئي نہ مجھ کو سرمايہِ شہادت
اشکِ عزا کی بارش کرتی رہيں گی آنکھيں
سينہ زنی کرونگا اس غم ميں تا قيامت

ميرا سلام اُن پر جو تشنہ لب رہے ہيں
بے جرم کربلا ميں جن کے گلے کٹے ہيں
گھوڑوں سے روندھ ڈاليں اعدا نے جن کی لاشيں
تپتی ہوئی زميں پر جو بے کفن پڑے ہيں

وہ شامِ غم وہ خيمے وہ آگ وہ فضائيں
بچوں کی سہمی سہمی وہ مضطرب صدائيں
اولادِ فاطمہ پر کيا کيا ستم نہ ٹوٹے
salam ya hussain Imam Husain

Members
Comments
No Comments. Login or Signup to be first.